ETV Bharat / state

حیدرآبادی گیند باز محمد سراج قوالی سے لطف اندوز، ویڈیو وائرل - enjoying Qawwali in Hyderabad

Siraj Viral Video: ٹیم انڈیا کے اسٹار گیند باز محمد سراج حیدرآبادی کو تاریخی شہر میں قوالی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ محمد سراج کا قوالی والا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

Team India bowler Muhammad Siraj spotted enjoying Qawwali in Hyderabad, video viral

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 11:13 AM IST

حیدرآبادی گیندبازمحمد سراج قوالی سے لطف اندوز، ویڈیووائرل

حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار گیندباز محمد سراج جو جنوبی افریقہ کے کامیاب دورہ کے بعد حیدرآباد پہنچے ہیں۔ محمد سراج کو حیدر آباد میں اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں قوالی کے پروگرام سے لطف اندوز ہوتے ہوے دیکھا گیا۔ محمد سراج میاں بھائی کے نام سے بھی مشہور ہیں۔انھوں نے جنوبی افریقہ میں میاں بھائی میجک دکھانے کے بعد اپنے آبائی شہر واپسی پر اس شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ان پر سے ان کے ساتھیوں اور مداحوں نے نوٹوں کی بارش کر دی۔

ویڈیو میں، وہ پرجوش مداحوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ باصلاحیت کرکٹر کو قوالی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کے اختتام کے بعد انہوں نے حیدرآباد میں منعقدہ قوالی پروگرام میں شرکت کی تھی۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد سراج کی دریا دلی، پلیئر آف دی میچ کی انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو وقف کر دی

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کی شاندار جیت کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کپتان روہت شرما نے بھی ان کی ستائش کی تھی۔ سراج کے6/15 کے دھماکہ خیز اسپیل نے میزبان ٹیم کو اپنی پہلی اننگز میں صرف 55 رنز پر آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا، جس سے سیریز برابر ہو گئی تھی۔ محمد سراج اب اس ماہ کے آخر میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی آئندہ سیریز میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ وہ آئی سی سی ون ڈے گیند بازی کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.