ETV Bharat / state

گورنر تلنگانہ نے تمل ناڈو میں حق رائے دہی کا استعمال کیا - رائے دہندوں

بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے آج تمل ناڈو ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں چنئی کے ویروگمباکم پولنگ سینٹر میں حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

گورنر تلنگانہ نے تمل ناڈو میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 2:26 PM IST

تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی سوندرا راجن نے ایک عام رائے دہندہ کے طور پر قطار میں کھڑے ہو کر ووٹ کے لیے اپنی باری کا انتظار کیا اور پھر اپنے شوہر کے ساتھ ووٹ ڈالا۔

انہوں نے مرکز رائے دہی پر ایک ضعیف خاتون سے بھی ملاقات کی جو ووٹ ڈالنے کے لیے آئی تھیں۔ تاہم گورنر نے اس خاتون کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

گورنر نے مرکز رائے دہی پر ایک ضعیف خاتون سے بھی ملاقات کی جو ووٹ ڈالنے کے لیے آئی تھیں

حق رائے دہی سے استفادہ کے بعد اس سلسلہ میں تصاویر کو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ رائے دہی اپنے آپ سے اور ملک سے ایک عہد ہے۔

گورنر تلنگانہ نے تمل ناڈو میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا
گورنر تلنگانہ نے تمل ناڈو میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا

انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت میں ایک طاقتور اوزار ہے۔ اسی ضمن گورنر نے تمام اہل ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جمہوری حق سے استفادہ کریں اور کووڈ 19 کے اصولوں پر مناسب عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.