اجتماع کی تیاریاں بڑی زور و شور سے جا رہی ہیں، اس اجتماع میں دولاکھ سے زیادہ افراد کے آنے کا امکان ہے۔
اجتماع کے اندر علمائے دین اپنے ایمان افروز خطاب سے سامعین کو شرفیاب کرینگے۔
قابل ذکر ہے کہ اجتماع کے 35 سے 40 ایکڑ کی اراضی پر مشتمل ہے۔
اجتماع کے اندراصلاح معاشرہ، طریقہ نماز، دیگر شرعی مسائل سمیت مختلف دینی مسائل پر علماء کرام خطاب فرمائینگے۔
محمد الیاس کاندھلوی کے ذریعے قائم کردہ اسلامی و اصلاحی تحریک ہے جسے 1926ء میں قائم کیا گیا تھا، یہ تحریک 6 اصولوں پر قائم ہے
انہیں چھ باتیں، چھ صفات اور چھ نمبر کی محنت بھی کہا جاتا ہے
(1) ایمان
(2) نماز
(3) علم و ذکر
(4) اکرام مسلم
(5) اخلاص نیت
(6) دعوت و تبلیغ