ETV Bharat / state

تلنگانہ میں تبلیغی جماعت کا سہ روزہ اجمتاع کا آغاز - بروز بدبھ بعد نماز فجر

Tablighi Jamaat Ejtama Held In Hyderabad ضلع وقارآباد کے پرگی ٹاون میں تبلیغی جماعت کا سہ روزہ صوبائی اجتماع آج سے شروع ہوگیا۔ ۔تلنگانہ اور آندھراپردیش کے علاوہ پڑوسی ریاست کرناٹک اور مہاراشٹرا سے بھی تبلیغی جماعت کے کارکنان کی بڑی تعداد اس سہ روزہ اجمتاع میں شرکت کر رہی ہے

تلنگانہ میں سہ روزہ اجتماعی تبلیغی جماعت کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 8:17 PM IST

تلنگانہ میں سہ روزہ اجتماعی تبلیغی جماعت کا آغاز

تلنگانہ:ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں جاری سہ روزہ تبلیغی جماعت کو لے کر مسلمانوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ ناصرف تلنگانہ بلکہ آندھراپردیش ،کرناٹک اور مہاراشٹرا سے کثیر تعداد میں تبلیغی جماعت کے کارکنان سہ روزہ اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے پہنچ رہے ہیں۔

ریاست تلنگانہ حکومت نے سہ روزہ اجتماع کے انتظامات کے لئے 2 کروڑ 45 لاکھ 93 ہزار 847 روپے کے بجٹ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس میں اجتماع گاہ میں قائم کئے گئے دو عارضی تالابوں کے لئے 85 لاکھ روپے، عارضی تالابوں سے وضو خانوں تک پانی سپلائی کے لئے نصب پائپ لائن پر 68 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ پرگی ٹاون کے قریب میں واقع نعمت نگر کی 180 ایکڑ اراضی پر اجتماع کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ جہاں 130 ایکڑ پر اجتماع ہوگا۔ جبکہ 50 ایکڑ کی زمین پر پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ تقریباً 4 لاکھ افراد کی شرکت کے پیش نظر اجتماع میں بڑے پیمانے پر طعام اور وضو کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار بلقیس بانو سے معافی مانگے، اسدالدین اویسی کا مطالبہ

سہ روزہ اجتماع میں شرکت کرنے والے لوگوں نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو تشفی بخش قرار دیا۔اس کے دوران ضلع پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات بھی سخت کئے گئے ہیں۔مختلف مقامات پر پولیس کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.