بھارت چین فورسزکے مابین تصادم میں تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان ہلاک۔
گزشتہ رات گلوان وادی میں بھارت چین افواج کے درمیان تصادم ہوا جس میں وہ ہلاک ہوگئے۔آرمی کے افسران کے ان کے اہل خانہ کو یہ اطلاع دی۔
بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'گلوان وادی میں تناؤ کم کرنے کے اقدامات کے درمیان بھارت اور چین کی افواج کے درمیان آمنا سامنا ہوا ہے جس میں ایک فوجی افسر سمیت تین اہلکار ہلاک ہو گیے ہیں۔
'بیان میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے سینیئر افسران حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں اور تناؤ کم کرنے کی کوشش جاری ہے۔تاہم بعد میں فوج کی جانب سے ایک اور بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ دونوں طرف (چین اور بھارت) ہلاکتیں ہوئیں ہے۔
اس درمیان چینی وزارت خارجہ کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 'بھارت حالات کو مزید پیچیدہ بنانے کے لیے کوئی یکطرفہ کاروائی کرنے سے گریز کریں۔'ادھر چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے چینی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پیر کے روز طے شدہ اتفاق کی خلاف ورزی کی اور دو بار چینی افواج پر بلا جواز حملے کئے جس کے نتیجہ میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گیے۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کو مشرقی لداخ میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان بریگیڈ لیول کی بات چیت ہوئی۔ جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کو کم کرنا تھا۔