ETV Bharat / state

تلنگانہ: سوریہ پیٹ میں کورونا وائرس کے زائد معاملات، ڈی ایم ایچ او کا تبادلہ

تلنگانہ حکومت نے بدھ کو سوریہ پیٹ ضلع کے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر (ڈی ایم ایچ او) کا تبادلہ کردیا۔

Telangana: Suryapet DMHO transferred after rise in coronavirus cases
تلنگانہ: سوریہ پیٹ میں کورونا وائرس کے زائد معاملات، ڈی ایم ایچ او کا تبادلہ
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 6:03 PM IST

یہ تبادلہ ضلع میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سامباسیوا راو جنہوں نے ضلع یادادری بھونگیر میں کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے موثر کام کیا کو سوریہ پیٹ ضلع کا ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر مقرر کیاگیا ہے۔

سوریہ پیٹ ضلع میں اس وبا کے زائد معاملات درج کئے گئے ہیں۔ منگل کو ایک ہی دن میں اس ضلع میں 26 معاملات درج کئے گئے جس کے نتیجہ میں تمام عہدیدار چوکس ہوگئے۔

چیف سکریٹری سومیش کمار نے منگل کو آئی اے ایس عہدیداروں کو ان اضلاع میں اسپیشل آفیسرس کے طور پر تعینات کیا جہاں پر کوروناوائرس کی شدت زیادہ ہے۔

رجت کمار سائنی کو وقار آباد ضلع کا اسپیشل آفیسر مقررکیا گیا ہے جبکہ رونالڈ راس کو گدوال ضلع اور سرفراز احمد کو سوریہ پیٹ ضلع کا اسپیشل آفیسر مقرر کیاگیا ہے۔ یہ اسپیشل آفیسرس متعلقہ اضلاع میں ہاٹ اسپاٹس کا معائنہ کریں گے اور چیف سکریٹری کو رپورٹ پیش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.