تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے Telangana BJP President Bandi Sanjay نے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انھوں نے کہا کہ کے سی آر نے سرجیکل اسٹرائک کا ثبوت مانگ کر فوج کی توہین کی۔ KCR Insulted the Army by Demanding Proof of Surgical Strike انھوں نے کہا کہ کے سی آر کی باتوں سے ہر بھارتی کو افسوس ہوا۔
انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر کو وزیر اعظم کی باتوں پر یقین نہیں مگر دہشت گرد کی بات پر یقین ہے۔
بنڈی سنجے نے کے سی آر کی تقریر کا حوالے دے کر کہا وزیراعلیٰ تلنگانہ دہشت گرد مسعود اظہر کی بات پر یقین کرتے ہیں اس لیے وزیراعلیٰ نے مسعود اظہر کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں سرجیکل اسٹرائک سے چیونٹی بھی نہیں مری۔
انھوں نے کہا کہ بھارت کی فوج نے پاکستان پر حملہ کیا جس کو پاکستان نے مانا مگر کے سی آر نہیں مانتے۔ اس ضمن میں میں کے سی آر سے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے راہل گاندھی کے بیان کی حمایت کی ہے، جس میں انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگا تھا۔ اتراکھنڈ انتخابات میں بی جے پی سے ثبوت مانگنے کو ایشو بنانے کے بعد ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک پر بحث ہو رہی ہے۔ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ راہل ہی نہیں، میں بھی مرکزی حکومت سے سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگتا ہوں۔