ETV Bharat / state

مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی - suicide incident in hyderabad

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔

مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کا واقعہ
مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کا واقعہ
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 9:28 PM IST

تنخواہ میں کمی اور مالی پریشانی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے حیدرآباد میں خودکشی کرلی، جو پیشہ سے ایک شوروم میں مارکٹنگ ایگزیکٹیو کا کام کرتا تھا۔

ادی بٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 26 سالہ ونود نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اپنے ہاتھوں اور گلے کی نسوں کو کاٹ کر خودکشی کر لی۔

ونود، ابراہیم پٹنم پٹیل گوڑہ علاقہ کا ساکن نرسمہا کا بیٹا تھا جو بنگلور گیٹ پر واقع شوروم میں کام کرتا تھا۔ چند روز سے یہ شخص مالی پریشانیوں کا شکار اور تنخواہ بھی کم ہونے سے پریشان ہوگیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا۔

لاک ڈاون کی وجہ کئی لوگ بے روزگار ہوگئے تھے، خاص طور پر دوکانوں اور مالز میں کام کرنے والوں کے علاوہ خاص طور پر یومیہ مزدوروں پر اس بہت برا اثر پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.