حیدرآباد: بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف صوفی سجادہ نشین کونسل کے وفد نے ڈی سی پی آفس میں شکایت درج کروائی۔ Sufi Sajjadanashin Council on Raja Singh۔ حیدرآباد رکن اسمبلی گوشہ محل راجہ سنگھ کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا۔ بی جے پی کے گوشہ محل ایم ایل اے راجہ سنگھ نے حضرت خواجہ اجمیریؒ کی شان میں گستاخی کے کلمات ادا کیے اور عجیب و غریب دعویٰ کیا۔
راجہ سنگھ کی فتنہ انگیز تقریر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ اس طرح کی مذموم اسلام دشمن دہشت گردانہ بیانات و تقاریر کے خلاف گزشتہ روز حیدرآباد کے صوفی سجادہ نشین کونسل نے ڈی سی پی آفس پہنچ کر ایم ایل اے راجہ سنگھ کے خلاف شکایت درج کروائی اور ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ چند شرپسند عناصر پر ریاستی و مرکزی حکومت سخت ایکشن نہ لینے کی وجہ فرقہ پرستوں کے حوصلے بلند ہورہے اور وہ ملکی اتحاد سالمیت امن بھائی چارگی محبت کو دانستہ یا غیر دانستہ نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ایسے میں انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ایسے بدقماش فرقہ پرست افراد کے خلاف جلد سے جلد سخت سے سخت کارروائی کرے تاکہ ملک میں بھائی چارہ، امن برقرار رہے اور ترقی متاثر نہ ہو۔ اس موقع پر صوفی سجادہ نشین کونسل کے ذمہ داروں نے میڈیا کو تفصیلات بتائیں۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ ان کی غیر دستوری حرکات کی وجہ سے عالمی سطح پر ملک کی شبیہ بے حد متاثر ہورہی ہے۔ جس کے نتائج خوفناک محسوس ہورہے ہیں۔ اس موقع پر مولانا سید اولیاء حسین مرتضیٰ پاشاہ قادری، مولانا سید عبدالقدیر وحید پاشاہ۔ مولانا محمد حافظ مظفر حسین خان بندہ نوازی، مولانا علی قادری و دیگر موجود تھے۔