تاہم اس میں سوار دو افراد کرشماتی طورپر محفوظ رہے۔
یہ واقعہ کل شب جوبلی ہلز فلم نگر کے ساوتھ انڈیا بینک کے قریب پیش آیا۔انجن سے دھواں نکلتا دیکھ کر اولا کار کے ڈرائیور نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کیا اور ڈرائیور کے ساتھ ساتھ کار میں سفر کرنے والے فوری طورپر نیچے اتر گئے۔
فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔