یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع وقار آباد میں پیش آیا۔ ضلع کے اننت گری علاقہ میں کل شب دو بجے نواب پیٹ کا سب انسپکٹر کرشنا، گاڑیوں کی تلاشی کا کام کررہے تھے کہ ایک کار نے ان کو ٹکر مار دی۔ اس کار میں چار نوجوان سوار تھے جن کا تعلق حیدرآباد کے ٹولی چوکی علاقہ سے ہے۔
مزید پڑھیں:مسجد میں سی اے اے سے متعلق بیداری پروگرام
اس واقعہ میں سب انسپکٹر کا پیر زخمی ہوگیا۔ اس سب انسپکٹر کو علاج کے لئے سکندرآباد کے کمس اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے اس واقعہ کے بعد کار کو ضبط کرلیا اور اس میں سوار نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
وقار آباد کے ڈی ایس پی سنجیو ورما نے بتایا کہ 'یہ نوجوان ممنوعہ منشیات کے نشہ میں تھے۔'