واضح رہے کہ یہ ایک رہائشی اسکول ہے، جہاں بڑی تعداد میں طالبات رہائش پذیر ہیں، اور تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ناشتہ کے بعد طالبات نے پیٹ درد کی شکایت کی اور ایک ساتھ تقریباً 50 طالبات نے یہ شکایت پیش کی۔
اسکول انتظامیہ کی جانب سے ان طالبات کو قریبی ہسپتال'اسریٰ ہسپتال' میں داخل کرایا گیا۔
جہاں متعدد طالبات کو تفتیش اور ضروری علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی اور بقیہ طالبات اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
وہیں اسکول انتظامیہ نے صحافیوں سے بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔
محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ معاملہ زیادہ سنگین نہیں ہے اگلے چند گھنٹوں میں بقیہ طالبات کی صحت بھی بہتر ہوجائے گی اور انہیں ہاسٹل منتقل کیا جا سکے۔