ETV Bharat / state

Student Islamic Organization ایس آئی او تلنگانہ کا پندرہ روزہ تعلیمی بیداری پروگرام

ایس آئی او تلنگانہ کے صدر عبدالحفیظ نے کہا کہ کمیونٹی میں تعلیم کے لیے بیداری اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی میں تعلیم کو فروغ دینا اور ڈراپ آوٹ پر قابو پانا ان کا مقصد ہے۔ Student Islamic Organization

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 11, 2023, 6:55 AM IST

حیدرآباد: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن نے نوجوانوں میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ 15 روزہ مہم "تعلیم برائے بااختیار: تعلیم-روشنی- بااختیار" کا آغاز کیا۔ایس آئی او کے ریاستی صدر عبدالحفیظ نے حیدرآباد میں اس ضمن میں ہفتہ کے روز افتتاحی پروگرام کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "ایس آئی او تلنگانہ ڈراپ آؤٹ پوزیشن کو گہری سمجھ بوجھ کے ساتھ دیکھتا ہے اور کمیونٹی کو بیداری اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ انفرادی سطح پر اور اجتماعی سطح پر بہت سی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس مہم کے ایک حصے کے طور پر انہیں انجام دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مہم کے ایک حصے کے طور پر تمام اضلاع میں ڈور ٹو ڈور میٹنگز، کارنر میٹنگز، ٹاپرز کےمبارکبادی پروگرام، کیریئر گائیڈنس سیشن، بااثر افراد کے ساتھ گول میز کانفرنس، داخلہ مہم، ثقافتی سرگرمیوں اور دیگر تقریبات کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم ایجوکیشن اینڈ کریئر پرموشن سوسائٹی کی جانب سے پروگرام

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) جماعت اسلامی ہند کے طلبہ کا شعبہ ہے۔ اس کے آئین کے مطابق، اس کے مقاصد طلبہ اور نوجوانوں کے سامنے دعوت پیش کرنا اور تعلیمی اداروں میں خوبیوں اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہے۔ایس آئی او کو مسلم طلبہ کی ایک اعتدال پسند جماعت بتایا جاتا ہے، جو سماجی خدمت اور رفاہی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہے۔

مسلم طلبہ کو پرامن مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں سے دور رکھنے کےلیے مذکورہ تنظیم کو منظم کیا گیا ہے یونیسکو کے ایک بین الاقوامی سروے رپورٹ میں اس تنظیم کو "بین المذاہب تعلقات" کے لیے بہترین نمونہ اور مثال کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ ایس آئی او کی تعلیمی میدان میں بہت سی سرگرمیاں جاری ہے۔ اور ان سرگرمیوں کے باعث بہت سے نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.