ETV Bharat / state

'تلنگانہ: تائیوان کی سرمایہ کاری کو خصوصی ترجیح دی جائے گی: تارک راما راؤ

کے تارک راما راؤ نے کہا کہ تائیوان کمپیوٹر ایسوسی ایشن کے ساتھ یادداشت مفاہمت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ہی بھارت کا واحد شہر ہے جس نے انڈیا تائیوان اسٹارٹ اپ الائنس قائم کیا ہے۔

'تلنگانہ: تائیوان کی سرمایہ کاری کو خصوصی ترجیح دی جائے گی: تارک راما راؤ
'تلنگانہ: تائیوان کی سرمایہ کاری کو خصوصی ترجیح دی جائے گی: تارک راما راؤ
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 4:13 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ ریاست میں تائیوان سرمایہ کاری کررہا ہے۔ حکومت تائیوان کی سرمایہ کاری کو خصوصی ترجیح دے گی۔

انہوں نے انویسٹ انڈیا کی جانب سے منعقدہ تائیوان۔کنکٹ تلنگانہ اسٹیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اور تائیوان کے درمیان بہترین شراکت داری ہے۔اس کانفرنس کا مقصد تائیوان اور تلنگانہ کے درمیان مزید تجارت کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں میں بیداری پیداکرنا تھا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ تائیوان کمپیوٹر ایسوسی ایشن کے ساتھ یادداشت مفاہمت بھی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ہی بھارت کا واحد شہر ہے جس نے انڈیا تائیوان اسٹارٹ اپ الائنس قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کی صنعتوں کے کلچر سے دنیا کو بہت کچھ سیکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت وہاں کے تجارتی طبقہ سے اشتراک میں اضافہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ کورونا نے سال 2020سے تجارت اور تجارتی حالات کو کئی طرح کے چیلنجس سے دوچار کیا ہے تاہم انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے معیشت بہتر ہوسکے گی۔

انہوں نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران تلنگانہ کی ترقی کی تفصیلات سے بھی واقف کروایا۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں سرمایہ کاری کی گئی ہے اور تلنگانہ کی جی ڈی پی اور فی کس آمدنی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کاروبار میں آسانی کے معاملے میں ہمیشہ سر فہرست رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ آئی ٹی اور آئی ٹی سے متعلقہ شعبوں میں زبردست ترقی کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ریاست الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ اور ریسرچ ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کرے گی اور تائیوان کے الکٹرانکس کی مزید سرکردہ کمپنیوں کو تلنگانہ میں مدعو کرنے کے لیے تیار ہوگی۔

اس وقت، تائیوان کی معروف کمپنیاں تلنگانہ میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم آنے والے دنوں میں الیکٹرانکس، الیکٹرک گاڑیوں کو زیادہ ترجیح دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔' انہوں نے الیکٹرانکس اور اس سے وابستہ شعبوں میں تائیوان کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تائیوان (تائیوان ایکسٹرنل ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل) کے چیئرمین جیمز ایف ہوانگ نے کہا کہ تلنگانہ تائیوان کا شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے ان کے درمیان شاندار شراکت داری رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کی معروف کمپنیوں کی پہلے ہی تلنگانہ کے ساتھ شراکت داری ہے اور وہ آنے والے دنوں میں الیکٹرانکس اور الیکٹرانکس سے متعلق شعبوں میں اس شراکت داری کو مزید بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انویسٹ انڈیا کا آج کا اجلاس اس سلسلے میں کارگرثابت ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.