ETV Bharat / state

جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں سرگرم

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 4:47 PM IST

کسان بارش سےخوش ہیں، اور بیشتر پروجیکٹز میں پانی کا بہاو دیکھاجارہا ہے۔

جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں سرگرم
جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں سرگرم

جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں سرگرم ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں ریاست کئی علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں بھی کل شب سے ہی وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں آج بارش ہوئی۔

ملکاجگری،سکندرآباد،ونستھلی پورم،لنگم پلی،حیات نگر،مادھاپور،لکڑی کا پُل،جوبلی ہلز،صنعت نگر،امیرپیٹ،خیریت آباد،گچی باولی،اُپل،ایل بی نگر،دلسکھ نگر،کوٹھی اور پرانا شہر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔مادھاپور میں 4.8ملی میٹر،چارمینار میں 3.8ملی میٹر،راجندر نگر میں 3.5ملی میٹر،آصف نگر میں 3.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے یہ بات بتائی۔

بارش کے نتیجہ میں پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا جس کے نتیجہ میں سڑک استعمال کرنے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔جی ایچ ایم سی کے عہدیدار محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کے انتباہ کے بعد چوکس ہوگئے۔اضلاع سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا کہ بعض اضلاع میں بارش ہوئی جہاں زرعی سرگرمیاں جاری ہیں۔کسان بارش کی وجہ سے خوش ہیں اور بیشتر پروجیکٹس میں پانی کا بہاو دیکھاجارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شمالی ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں بارش کا امکان ہے۔اس بلیٹن میں کہا گیا کہ تلنگانہ،ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں آئندہ 5دنوں کے دوران بارش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا اقدامات پرعدالت کا عدم اطمینان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.