محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد،جگتیال،پداپلی،کریم نگر،جئے شنکربھوپال پلی،میڑچل،ملکاجگری،بھدرادری کوتہ گوڑم،کھمم،عادل آباد،کومرم بھیم آصف آباد،نرمل اور منچریال میں بعض مقامات پر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شدید بارش کاامکان ہے۔
اپنے بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسی عرصہ کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔اس بلیٹن میں کہا گیا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ،جنوبی ساحلی اے پی،شمالی ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں کئی یا پھر بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں سرگرم اور ساحلی اے پی میں معمول کے مطابق اور رائل سیما میں کمزور پڑگیا ہے۔تلنگانہ کے ضلع کریم نگر اور جگتیال اور ورنگل ضلعوں میں کئی مقامات پرآج بارش ہوئی۔