ممتاز جہدکار لکشمن دستی صدر حیدرآباد کرناٹک جنا پرا سنگھرش سمیتی کلبرگی اب کورونا سے مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس بات کا انکشاف لنگ راج سرگا پور ریاستی صدر کنڑا بھومی جاگراتی سمیتی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ لکشمن دستی گزشتہ کچھ دنوں سے سماجی خدمات سے متعلق سرگرمیوں سے دور تھے تاہم اب پوری مستعدی سے عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے وہ سرگرم ہو جائیں گے۔
لکشمن دستی چونکہ زیرِ علاج تھے اس لئے ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وہ اپنے آپ کو سماجی دوری کے تقاضوں کی تکمیل کر رہے تھے اور پورے حوصلے کے ساتھ انہوں نے کورونا کو شکست دی جس کے لئے انہیں چاہنے والے دعائیں دے رہے تھے۔
لکشمن دستی کی کرونا منفی رپورٹ اور صحت یابی پر ان کے چاہنے والوں میں مسرت دیکھی گئی۔ ان کی صحت یابی پر ڈاکٹر ماجد داغی نائب صدر سمیتی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کی توقع ظاہر کی ہے۔