ETV Bharat / state

حیدرآباد میں اسمارٹ الیکٹری سٹی کارڈ متعارف ہوگا

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 3:20 PM IST

اسمارٹ الیکٹرسٹی کارڈ پروجیکٹ کو اسمارٹ گریڈ پروجیکٹ سے بھی جانا جاتا ہے۔یہ منصوبہ ای سی آئی ایل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ یہ اسکیم ایک 'پائلٹ پروجیکٹ' یعنی ایک تجرباتی پروگرام ہے۔اگر یہ قلیل مدتی تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو حکومت اسے بڑے پیمانے پر نافذ کرے گی۔

حیدرآباد میں اسمارٹ الیکٹرسیٹی کارڈ کو لانچ کیا جائے گا

حیدرآباد کے عوام اب موبائل کی پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ ریچارج کی طرح اب اپنی ضروریات کے مطابق قبل از وقت بجلی کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔اس تجربہ کے لیے ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کے حدود میں واقع جیڈی میٹلہ کے صنعتی علاقہ کا انتخاب کیا گیا۔اس منصوبے کا نام اسمارٹ الیکٹرسیٹی کارڈ اسکیم ہے۔اس اسکیم کے تحت سنگل فیز اسمارٹ میٹر کنکشن کے ذریعہ تقریبا 8800 گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔

اس اسمارٹ الیکٹرسیٹی کارڈ پروجیکٹ کو اسمارٹ گریڈ پروجیکٹ سے بھی جانا جاتا ہے۔

یہ منصوبہ ای سی آئی ایل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔یہ اسکیم ایک 'پائلٹ پروجیکٹ' یعنی ایک تجرباتی پروگرام ہے۔اگر یہ قلیل مدتی تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو حکومت اس بڑے پیمانے پر نافذ کرے گی۔

اس اسکیم کو مرکزی وزارت توانائی کی مالی مدد اور نگرانی کے ذریعہ عمل میں لایا جائے گا، اس منصوبے کی لاگت کا 50 فیصد مرکزی حکومت برداشت کرے گی اور بقیہ 50 فیصد ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔اس کے لیے 50 فیصد گرانٹ کے ساتھ 41 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔

چند ماہ کے جائزوں کے بعد اگر اس منصوبے کے نتائج تسلی بخش ہوتے ہیں تو اس خدمات کو شہر کے دیگر علاقوں تک بھی پہنچایا جائے گا۔ اس اسمارٹ گریڈ اسکیم کے ذریعہ بجلی چوری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

اس اسکیم کے ذریعہ علاقے میں 11 کیلو واٹ سب اسٹیشن کو مین کیبل لائن سے جوڑنے کے بعد ہی گھروں کو بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔

مرکزی کیبل لائن کو دو یا تین حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ اگر ان لائنوں میں کوئی بھی حصہ کو نقصان پہنچتا ہے تو صرف وہیں تک کے برقی سپلائی کو روک دیا جائے گا۔ آفات سماوی کے موقع پر کس لائن کو کہاں نقصان پہنچا ہے، نئے سسٹم میں اس کا بآسانی پتہ چل جائے گا ۔

موبائل کے پری پیڈ میں جس طرح ایس ایم ایس کے ذریعہ فون کا بل آتا ہے اسی طرح ہی بجلی کا بل بھی آئےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.