ETV Bharat / state

تلنگانہ: غیر زرعی جائیداد کے رجسٹریشن کے لیے سلاٹ بکنگ

تلنگانہ میں غیر زرعی جائیداد کے رجسٹریشن کا پیر 14 ڈسمبر سے آغاز ہوگا جس کےلیے 11 ڈسمبر سے سلاٹ بکنگ کروانی ہوگی۔

تلنگانہ: غیر زرعی جائیداد کے رجسٹریشن کے لیے سلاٹ بکنگ
تلنگانہ: غیر زرعی جائیداد کے رجسٹریشن کے لیے سلاٹ بکنگ
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 12:55 PM IST

تلنگانہ ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت کو دھرانی پورٹل میں اندراجات کیلئے اصرار کے بغیر سابقہ طریقہ کار کے مطابق غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشن کا آغاز کرنے کی اجازت دی تھی تاہم اس کیلئے صد فیصد پیشگی سلاٹ بکنگ کروانے کی ضرورت ہوگی۔

ہائیکورٹ کی ہدایت کے بعد وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کی ہدایت دی تھی ۔ چیف سکریٹری نے اس ضمن میں اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پیر 14 ڈسمبر سے رجسٹریشن شروع کرنے اور اس کیلئے 11 ڈسمبر جمعہ سے سلاٹ بک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درکار فیس اور ڈیوٹی کی مکمل ادائیگی کے بعد رجسٹریشن کے خواہش مند سلاٹ بک کرواسکتے ہیں۔

سلاٹ بکنگ کی سہولت کا 11 ڈسمبر سے آغاز ہوگا۔ سلاٹ بکنگ کے بعد سب رجسٹرار کے دفاتر میں پیر 14 ڈسمبر سے الاٹ کردہ سلاٹ کے مطابق رجسٹریشن کا آغاز ہوجائے گا۔

چیف سکریٹری نے اپنے احکام میں کہا کہ صرف سلاٹ بک کردہ افراد ہی اپنے متعلقہ سب رجسٹرار کے دفاتر کو مقررہ تاریخ اور وقت پر حاضر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سلاٹ بک کئے بغیر سب رجسٹرار دفاتر میں کوئی رجسٹریشن نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تلنگانہ ہائیکورٹ نے حکومت سے کہا کہ وہ شہریوں کے آدھار کارڈ ‘ ذات پات اور افراد خاندان کی تفصیلات پر اصرار کئے بغیر غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشن کو بحال کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فون پر تین طلاق، خاتون مرکزی وزارت خارجہ سے رجوع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.