ETV Bharat / state

حیدرآباد: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 60 افراد گرفتار - لاک ڈاؤن کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی

فلک نما پولیس نے فلک نما پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع تیگل کنٹہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں آپریشن چبوترہ چلایا۔ پولیس نے آپریشن مہم کے تحت 60 نوجوانوں کو حراست میں لیا، جو لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

حیدرآباد: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 60 افراد گرفتار

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 2:06 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کی گائڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے تقریباً 60 افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر ان کی کونسلنگ کی۔

کل شب فلک نما پولیس نے فلک نما پولیس اسٹیشن کے حدود کے تیگل کنٹہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں آپریشن چبوترہ چلایا۔ پولیس نے آپریشن مہم کے تحت 60 نوجوانوں کو حراست میں لیا، جو لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

لاک ڈاؤن کے دوران رات میں شہر کے مختلف مقامات پر پیش آنے والے جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کے پیش نظر یہ آپریشن شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں چلایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈی سی پی ساؤتھ زون گجا راؤ بھوپال نے ایک فنکشن ہال میں ان حراست میں لئے گئے نوجوانوں کی کونسلنگ کی۔

انہوں نے ان نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ رات میں سڑکوں پر آوارہ گردی کرنے اور غیر ضروری طور پر گھومنے کے بجائے اپنی کیرئیر سازی پر توجہ مرکوز کریں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے مزید آپریشن انجام دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی رہنمائی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں کے باہر سڑکوں پر آوارہ گردی نہ کریں اور غیر ضروری طور پر نہ گھومیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.