ETV Bharat / state

کورونا وائرس: تلنگانہ میں مثبت کیسز کی تعداد 6 ہوگئی

author img

By

Published : Mar 18, 2020, 2:13 PM IST

کورونا وائرس کا قہر دنیا بھر میں جاری ہے جبکہ تلنگانہ میں آج اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

Six positive coronavirus cases in Telangana
کورونا وائرس: تلنگانہ میں مثبت کیسس کی تعداد 6 ہوگئی

حیدرآباد میں کورونا سے متاثرہ 5 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ ایک مریض کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے چھٹی دیدی گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص کی رپورٹ مثبت پائی گئی جبکہ وہ برطانیہ سے سفر کرکے یہاں آیا تھا۔ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے ریاست کے اعلیٰ عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف موضوع پر گفتگو کی گئی۔

ریاستی وزیر صحت نے ایک اور مریض کے بارے میں بتایا کہ کریمنگر کا سفر کرنے والا انڈونیشیا کا ایک شہری اس وبا سے متاثرہ پایا گیا، اس کا معائنہ مثبت آیا ہے۔ یہ شخص کریمنگر میں منعقدہ ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے انڈونیشا کے 10 رکنی گروپ کے ساتھ یہاں پہنچا تھا۔

10 رکنی گروپ میں 3 بھارتی بھی شامل ہیں اور انہیں حیدرآباد کے گاندھی ہسپتال میں سب سے الگ رکھا گیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.