ETV Bharat / state

کورونا سے مرنے والے شخص کی آخری رسومات میں 6 دن کی تاخیر

تلنگانہ میں جس طرح کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں دوسری جانب حکومت کی جانب سے برتی جارہی لاپرواہی کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Six days delay in corona victim last rites in Hyderabad
کورونا سے مرنے والے شخص کی آخری رسومات 6 دن تاخیر سے ادا کی گئیں
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 7:44 PM IST

حیدرآباد میں کورونا وبا سے مرنے والے 60 سالہ شخص کی آخری رسومات 6 دن تاخیر سے ادا کی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق حکام کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے لواحقین کو چھ دن کی تاخیر کے بعد لاش حوالہ کی گئی۔

ملاپور کی اناپورنا کالونی کے رہنے والے شخص کو شدید بخار کی شکایت کے بعد عثمانیہ ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا جبکہ دو دن بعد مریض کے رشتہ داروں کو مطلع کیا گیا کہ مریض کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا ہے اور پھر صرف پندرہ منٹ بعد ہسپتال سے دوبارہ فون موصول ہوا اور لواحقین کو مریض کی کورونا سے موت کی اطلاع دی گئی۔

بعدازاں لاش کو ناچارم پولیس کے حوالہ کردیا گیا لیکن یہاں کچھ اہلکاروں کے کورونا پازیٹیو آنے کے بعد پولیس اسٹیشن میں عملہ کی کمی ہوگئی اور لاش کو لواحقین کے حوالہ کرنے میں کافی تاخیر ہوئی۔

دریں اثنا لاش کو 6 دن بعد رشتہ داروں کے حوالہ کیا گیا اور آخری رسومات 14 جولائی کو ادا کی گئیں۔

متوفی کی 85 سالہ والدہ، 55 سالہ اہلیہ اور 24 سالہ بیٹے نے 9 جولائی کو امیر پیٹ کے یک نجی لیب میں کورونا ٹسٹ کروایا تاہم کوویڈ کنٹرول روم نے 14 جولائی کو ٹسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

85 سالہ خاتون شدید طور پر علیل تھیں اور ان کا 19 جولائی کو گاندھی ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا جبکہ دیگر دو رشتہ داروں کا گھر پر علاج کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت کے عہدیداروں نے ابھی تک خاندان سے ربط قائم نہیں کیا ہے اور نہ ہی انہیں سیلف کیئر کٹ فراہم کی گئی ہے تاکہ ضعیف خاتون کی آخری رسومات ادا کی جائے جبکہ ضعیف خاتون کی ابھی تک آخری رسومات ادا نہیں کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.