ETV Bharat / state

Ram Navami Festival درگاہ میں مسلمانوں نے رام اور سیتا کی شادی کرائی - Lord Ram and Sita Mata

تلنگانہ کے بھدرادری کوٹھا گوڈیم ضلع میں رام نومی تہوار کے موقعے پر ہندو اور مسلم برادری کے لوگوں نے درگاہ میں رام اور سیتا کی شادی کرائی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 31, 2023, 9:28 AM IST

حیدرآباد: درگاہ میں رام اور سیتا کی شادی ہوئی۔ یہ سن کر آپ یقیناً حیران ہوں گے لیکن یہ بالکل سچ ہے۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کوتھاگودیم کے الندو میں واقع درگاہ میں رام نومی کے موقعے پر رام اور سیتا کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ہندو اور مسلم برادری کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مذہبی ہم آہنگی کے طور پر اس سال بھی درگاہ میں سیتارام کلیانم کا اہتمام کیا گیا۔ گذشتہ 40 برسوں سے حضرت ناگل میرا کے عرس کی تقریب بھدرادری کوتھاگودیم ضلع الندو میں ستیہ نارائن پورم کے قریب منائی جارہی ہے۔ وہیں وہاں شری رام نومی کا تہوار بھی اسی شان و شوکت سے منایا جا رہا ہے۔ درگاہ میں بغیر کسی ذات پات و تفریق کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ درگاہ میں تمام انسان ایک اور برابر ہے کہہ کر پوجا کے پروگرامز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ہندو اور مسلمان مل کر حضرت ناگل میرا کا عرس مناتے ہیں اور ہر سال رام نومی بھی ایک ساتھ مل کر مناتے ہیں۔

ہر سال رام نومی تہوار کے دن، درگاہ میں بھگوان رام اور سیتا کا کلیانم کیا جاتا ہے۔ اس درگاہ میں ایک ہندو پجاری بھی ہے۔ ہر سال سیتا رام کے کلیانم کی تقریب برہمن پجاری روایت کے مطابق منعقد کی جاتی ہے۔ یہاں جمعہ کو سیتا رام کی تاجپوشی کی تقریب منعقد ہونے والی ہے۔ ایک دیگر تقریب میں، کھمم ضلع کے تلادا میں رام نومی کی تقریبات میں کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ سری وینکٹیشورا سوامی مندر میں منعقدہ سیتارام کلیانم میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.