ETV Bharat / state

حیدرآباد میں ایس آئی او کا اسرائیل کے خلاف احتجاج

SIO Protest Against Israel Attack On Gaza ایس آئی او تلنگانہ کے کارکنان نے اسرائیل کے فلسطین پر جاری حملوں کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج کیا۔ ایس آئی او نے غزہ میں جاری جنگ کو جلد سے جلد بند کرنے کا مطالبہ کیا

حیدرآباد میں ایس آئی او کا اسرائیل کے خلاف احتجاج
حیدرآباد میں ایس آئی او کا اسرائیل کے خلاف احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 4:04 PM IST

حیدرآباد میں ایس آئی او کا اسرائیل کے خلاف احتجاج

حیدرآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں بھی فلسطینوں پر اسرائیلی حملے خلاف آواز بلند ہونے لگی ہے۔ ایس آئی او کے کارکنان نے اسرائیل کے فلسطین پر جاری حملوں کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج کیا۔ ایس آئی او نے غزہ میں جاری جنگ کو جلد سے جلد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) حلقہ تلنگانہ نے ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے اور فلسطین کی آزادی اور انصاف کی جدوجہد میں معصوم فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کا اظہار کیا ہے۔

ایس آئی او تلنگانہ کی آواز پر انصاف پسند عوام نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیتے ہوئے اسرائیلی قبضے اور بربریت کے خلاف آواز بلند کی ۔ مختلف مقامات بشمول نظام آباد، کھمم، کریم نگر اور عادل آباد میں ان مظاہروں کا انعقاد عمل میں آیا، عوام الناس خصوصاً نوجوان طبقہ نے کثیر تعداد نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

حیدرآباد کے ٹینگ بنڈ پر منعقدہ جوائنٹ احتجاج کے موقع پر عبد الحفیظ، ریاستی صدر ایس آئی او تلنگانہ نے کہا کہ غزہ میں ہورہے انسانیت سوز مظالم مغربی دنیا کے منافقانہ اور دہشتگردانہ چہرے کو بےنقاب کرتے ہیں، مسلسل تین ماہ سے فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے اور عالمی طاقتیں صیہونی ریاست کے ساتھ اس ظلم میں کھڑی ہوئی ہے.

یہ بھی پڑھیں:ایران اور بھارت کے وزراء خارجہ کی ملاقات، غزہ جنگ پر تبادلہ خیال

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کی قیادت کو بھی حیدرآباد سے سلام پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بڑی بے باکی سے عالمی انسانیت کی نمائندگی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.