سنگاپور ایئر لائنس (ایس آئی اے) نے جمعہ کو حیدر آباد سے سنگاپور کے لئے ایئر سروس شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔ Singapore Airlines from Hyderabadایس آئی اے کی طرف سے جاری ریلیز کے مطابق پہلی اڑان 30اکتوبررات 23.10بجے حیدر آباد انٹر نیشنل ہوائی اڈے سے اڑان بھرے گی۔ ایئر لائنس حیدر آباد اور سنگاپور کے درمیان یومیہ اڑانیں چلائی جائے گی، جس میں اے350-خدمات ہر جمعرات جمعہ،ہفتہ اور اتوار کوچلائی جائیں گی۔ ایئر لائن ہفتہ کے آخر میں اپنی بی737-8نیرو باڈی خدمات کو جاری رکھے گی۔ Singapore Airlines announces Airlines From HYD
سنگاپور ایئر لائنس کے لئے ہندوستان کے جنرل مینجر مسٹر سائی ین چین نے کہا،”ہم اے350-طیارہ کے ساتھ حیدر آباد کے لئے اپنی خدمات کو بڑھانے کے لئے خوش ہیں۔ ایئر بس اے 350-میڈیم ہال ایئر کرافٹ، ہمارے انعام یافتگان ان فلائٹ کے ساتھ،حیدر آباد کے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔“جی ایم آر حیدر آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ لیمیٹڈ کے سی ای او پردیپ پنیکر نے بتایا کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں جی ایم آئی حیدر آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ لیمیٹیڈ (جی ایچ آئی اے ایل) نے انٹر نیشنل مسافروں کی آمد ورفت میں تیزی دیکھی ہے۔سنگاپور حیدر آباد سے جانے والوں کی سب سے زیادہ پسندیدہ جگہ ہے اور تہوار کے وقت آمد ورفت مزید تیزی بڑھ جاتی ہے۔ پنیکر نے کہا کہ جدید طیارے میں مسافروں کی سہولیات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔، جس سے مسافروں کا سفر آرام دہ ہو۔ اس سے جنوب اور وسطی علاقہ سے مسافر وں کی آمد ورفت میں اضافہ ہوگا۔ سنگاپور ایئر لائنس بھارت کے آٹھ شہروں سے 30اکتوبر سے ہفتہ وار 96پروازئں چلائیں گی۔ Singapore to Hyderabd Airline
یہ بھی پڑھیں: Sitharaman on Global Economy عالمی معیشت کو چیلنجز کا سامنا ہے، نرملا سیتا رمن