ETV Bharat / state

Siasat Managing Editor Dies روزنامہ سیاست کے منیجنگ ایڈیٹر ظہیر الدین علی خان کا انتقال

روزنامہ سیاست کے منیجنگ ایڈیٹر ظہیر الدین علی خان کا آج شام اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریبا 62 برس تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نمازِ فجر مسجد باغ عامہ نامپلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین دارسلام میں ہوگی۔

Siasat Managing Editor Zaheeruddin Ali Khan
روزنامہ سیاست کے منیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیر الدین علی خان
author img

By

Published : Aug 7, 2023, 9:26 PM IST

Updated : Aug 7, 2023, 10:55 PM IST

حیدرآباد: روزنامہ سیاست کے منیجنگ ایڈیٹر ظہیر الدین علی خان کا آج شام انتقال ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کا انتقال اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ ذرائع کے مطابق ظہیر الدین علی خان انقلابی شاعر و گلوکار غدر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ اچانک انہیں سینہ میں تکلیف محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ انہیں بوئن پلی کے سوچترا میں واقع رش ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ظہیر الدین علی خان صاحب کے اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق انقلابی گلوکار غدر کے وہ بہت گہرے دوست تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد باغ عامہ نامپلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین دارسلام میں ہوگی۔

ظہیر الدین علی خان ملت کے انتہائی ہمدرد شخصیت تھے۔ ان کا انتقال ملت بالخصوص حیدرآبادی عوام کے لئے ایک بڑا نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔ انتقال کی خبر عام ہوتی ہی لکڑی کے پُل پر واقعہ ان کے مکان پر تعزیت کے لیے سیاسی و سماجی قائدین کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ روزنامہ سیاسات ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں سیاسات پریس کے ذریعہ شائع ہوتا ہے۔ روزنامہ سیاست کی بنیاد 15 اگست 1949 کو عابد علی خان اور محبوب حسین جگر نے ایک اردو زبان کے اخبار کے طور پر رکھی تھی۔ 1992 میں عابد علی کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے زاہد علی خان نے اس کی باگ ڈور سنبھالی۔

Last Updated : Aug 7, 2023, 10:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.