تلنگانہ قانون سازکونسل کی رکن کے کویتا نے رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کی جانب سے منعقدہ سنگامترا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین سے چھیڑخانی کے واقعات کو روکنے کے لیے شی ٹیمیں ریاست کے تمام اضلاع میں سرگرم ہیں۔
وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے تین سال پہلے شروع کردہ شی ٹیموں کی دیگر ریاستوں نے تقلید کی ہے۔ تلنگانہ میں خواتین کو 33فیصد ریزرویشن دیاجارہا ہے۔
تلنگانہ ایک ایسی ریاست ہے جو بچوں کا احترام کرتی ہے،دنیا بھر میں40 فیصد خواتین، گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔ اگر خواتین تلنگانہ میں خوش ہیں تو ریاست خوشحال ہوگی۔
شی ٹیموں کے ساتھ سنگامترا قائم کرنا قابل تحسین ہے۔سنگامترا کو تلنگانہ کے تمام اضلاع میں قائم کرنے کی وزیراعلی سے خواہش کی جائے گی۔سنگامترا پروگرام کا مقصد خواتین کے خلاف جرائم سے لڑنے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا اور اس تعلق سے بیداری پیداکرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ خواتین کو انسان کی طرح دیکھا جانا چاہئے۔خواتین کو متحد ہوکر اپنی پریشانیوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں کچھ اسپتالوں کو کووڈ فری بنایا جا رہا ہے: وزیر صحت ای راجندر