ETV Bharat / state

Sharmila Yatra in Telangana: تلنگانہ میں شرمیلا کی یاترا جاری - چٹیال منڈل سے یاترا کا آغاز

عوامی مسائل کے سلسلہ میں وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا کی پدیاترا جاری ہے۔ انہوں نے ضلع نلگنڈہ کے نکریکل حلقہ کے چٹیال منڈل سے اس یاترا کا آغاز کیا۔

Sharmila yatra in Telangana
تلنگانہ میں شرمیلا کی یاترا جاری
author img

By

Published : Mar 13, 2022, 2:33 PM IST

قبل ازیں انہوں نے اپنے والد و متحدہ آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا اور متحدہ آندھراپردیش کے عوام کے لئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔ شرمیلا کی اس یاترا کے موقع پر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں کے ساتھ ساتھ ان کے مداحوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

شرمیلا نے اس یاترا کے دوران مقامی عوام کے ساتھ ساتھ بنکروں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ شرمیلا کی اس یاتراپرعوام کا بہتر ردعمل سامنے آرہا ہے۔اس یاترا کے دوران شرمیلا عوامی مسائل اٹھانے کے ساتھ ساتھ حکومت کی ناکامیوں کو بھی جگہ جگہ اجاگر کررہی ہیں۔ یاترا کے علاوہ وہ عوامی جلسوں سے بھی خطاب کرتے ہوئے حکمران جماعت ٹی آر ایس کو نشانہ بنارہی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.