ETV Bharat / state

'شرمیلا کے ریمارکس مگرمچھ کے آنسو' - اردو نیوز تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ نے وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ہمشیرہ شرمیلا کی جانب سے تلنگانہ میں راجنا راجیم واپس لانے کے ریمارکس کو مگرمچھ کے آنسو قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے بارے میں معلومات نہ رکھنے والوں کو اس طرح کے ریمارکس کرنا زیب نہیں دیتا۔

'شرمیلا کے ریمارکس مگرمچھ کے آنسو'
'شرمیلا کے ریمارکس مگرمچھ کے آنسو'
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 1:57 PM IST

آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں کسانوں کے فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد ریمارکس کرنے کا شرمیلا کو مشورہ دیا۔

ضلع سنگاریڈی کے کندی گاؤں میں ریتو ویدیکا کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں کتنی بھی سیاسی جماعتیں آئی سوائے ٹی آر ایس کے کسی بھی جماعت یا حکومت نے کسانوں کے فلاح و بہبود و ترقی اور زرعی شعبہ کو فروغ دینے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ یہاں تک کہ شرمیلا کے بھائی جگن موہن ریڈی آندھرا پردیش کے وزیراعلی ہیں۔ وہاں راجنا راجیم کی کیا آندھرا پردیش کے عوام کو ضرورت نہیں ہے۔

تلنگانہ میں عمل کی جانے والی ریتو بندھو اسکیم کو ملک کی منفرد اسکیم قرار دیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں 600 کروڑ روپئے کے مصارف سے 2500 ریتو ویدیکا بھون تعمیر کرتے ہوئے کسانوں کی عزت و نفس کو بلند کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جن اسکیمات پر عمل کیا جارہا ہے۔ اس طرح کی اسکیمز بی جے پی کی زیر قیادت ریاستوں میں کہیں بھی نہیں ہے۔

تلنگانہ میں مفت برقی سربراہی پر 12 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ ریتو بندھو اسکیم کیلئے بجٹ میں 14,500 کروڑ ریتو بیمہ اسکیم کے لیے 1300 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.