پولیس اسٹیشن میں ہی اس معاملہ کی سماعت منڈل ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے کی کیونکہ ملزمین کو جج کی عدم دستیابی اور پولیس اسٹیشن کے باہر کشیدہ صورتحال کے سبب محبوب نگر کے فاسٹ ٹریک کورٹ میں پیش نہیں کیاجاسکا۔ بعدازاں منڈل ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے ان تمام ملزمین کو ریمانڈ میں دیدیا۔ قبل ازیں سرکاری اسپتال کے تین ڈاکٹرس کی ٹیم کو پولیس اسٹیشن لایا گیا جنہوں نے ملزمین کی طبی جانچ کی۔
اسی دوران شادنگر پولیس اسٹیشن کے قریب کشیدہ صورتحال دیکھی گئی۔ خواتین اور عوامی تنظیموں نے اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا جس پر پولیس اسٹیشن کے قریب پولیس کی زائد تعداد کو تعینات کردیا گیا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے ہجوم کو منتشر کردیا۔ مجسٹریٹ کو پولیس اسٹیشن کے پیچھے کے دروازے سے اندر لایا گیا۔