حیدر آبا کا حلقہ اسمبلی گوشہ کافی پچھڑا حلقہ ہے ،وہاں پر کسی قسم کی ترقی نہیں ہورہی ہے، جس کی اہم وجہ گوشہ محل حلقہ کے رکن اسمبلی ہیں، ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے اپنی سرکاری قیام گاہ واقع بنجارہ ہلز میں پارٹی شمولیت تقریب میں کیا۔ ٹی آر ایس قائد محمد عقیل کی قیادت میں بی جے پی کے 40 اور کانگریس کے 30 کارکنان نے پیر کو وزیر داخلہ محمد محمود علی کی سرکاری رہائش گاہ پرٹی آر ایس پاڑ ٹی میں شمولیت اختیار کی، وزیر موصوف نے تمام پارٹی کارکنان کو پارٹی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کیا۔ 40 BJP & 30 Congress workers join TRS party in presence of HM Mahmood Ali
اس موقع پرانہوں نے کہا کہ گوشہ محل حلقہ میں ٹی آر ایس پارٹی کے رکن اسمبلی نہیں ہیں، جس کی وجہ سے وہاں پر کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے،انہوں نے آگے کہا کہ آنے والے انتخابات میں گوشہ محل حلقہ اسمبلی میں ٹی آر ایس کا نمائندہ کامیابی حاصل کرے گا، ٹی آر ایس پارٹی گوشہ محل کو ترقی دے گی،محمد محمود علی نے کہا کہ منوگوڑ میں صرف ٹی آر ایس کی کامیابی نہیں بلکہ فرقہ پرست پارٹی پر سیکولر ازم کی کامیابی ہے۔منوگوڑ عوام نے ٹی آر ایس امیدوارکو کامیاب کرکے ثابت کردیا کہ وہ کے سی آر کی پالیسیوں اور اسکیمات سے متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سیکولر پارٹی کے طور پر ٹی آر ایس پارٹی اور سیکولر لیڈر کے لیے کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ مشہور ہیں،اسی لیے دیگر پارٹیوں کے کارکناں اور قائدین مسلسل ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی عوامی پارٹی ہے جس میں تمام طبقات کی ترقی کے لیے یکساں رویہ اختیار کیا جاتا ہے، لوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ نے اپنےآٹھ سالہ دورحکومت میں تلنگانہ کو ملک بھر میں ایک اہم مقام دلایا ہے، محمد محمود علی نے پارٹی میں شامل شدہ نئے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی ریاست کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے وزیر اعلیٰ دن رات محنت کررہے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی دیگر پارٹیوں کی طرح صرف الیکشن کے وقت متحرک نہیں رہتی بلکہ ہر روز بلکہ ہر وقت عوام کی خدمات میں مصروف رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ریاست کی عوام مختلف مقامات سے مسلسل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جتنے بھی لوگ ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں سبھی کو ٹی آر ایس پارٹی اور ان کے قائدین پر بھروسہ اور اطمینان ہے۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے ٹی آر ایس پارٹی کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی میں تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا ہے،تمام طبقوں کی ترقی کے لیے مسلسل کوششیں جارہی ہیں جس میں صد فیصد کامیابی نصیب ہوئی ہورہی ہے۔
وزیر داخلہ نےگوشہ محل کے قائد محمد عقیل اور پارٹی میں شمولیت شدہ کارکنان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں کی ترقی اور عوام فلاح وبہبود اور خدمت کے لیے کمر باندھ لیں، جس پر پارٹی میں شامل شدہ کارکنان نے اثبات میں جواب دیا، قبل ازیں محمد عقیل نے فرداََ فرداََ کارکنان کا تعارف پیش کیا، ٹی آر ایس پارٹی میں شامل کارکنان نے پارٹی میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ کی محنت، ہمدردی اور خدمات کا اعتراف کیا،انہوں نے وعدہ کیا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے اصولوں کے تحت عوامی خدمات انجام دیں گے،ہر سماجی بھلائی کے لیے ہر وقت تیا ر رہیں گے، صدر نشین محمد مسیح اللہ خاں، امتیاز اسحاق، سینیراقلیتی قائدین عارف الدین، معید خاں، خواجہ بدرالدین، سید اعجاز اور دیگر نے وزیر داخلہ کی شال پوشی و گل کرتے ہوئے مٹھائی کھلائی اور منوگوڑ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر داخلہ نے فرداََ فرداََ سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:TRS Won In The bBy Election منوگوڑ ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی کامیابی پر وزیر داخلہ نے عوام کا شکریہ ادا کیا