تلنگانہ کے منچریال ضلع میں شیرکے پنجوں کے نشانات سے سنسنی پھیل گئی۔
یہ شیرسمجھاجاتا ہے کہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرسے انسانی آبادی اور کوئلہ کی کانوں کے علاقہ میں آگیا۔
منچریال کے پاروپلی گاوں میں شیر کے پنجوں کے نشان منگل کو نظرآئے۔ذرائع نے کہا کہ بعض افراد نے یہ نشان دیکھے جنہوں نے اپنے موبائل فونز میں ان کوقید کرلیا۔یہ تصاویرجلد ہی سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔گاوں اور اس کے اطراف میں رہنے والوں نے اس پرتشویش کااظہار کیا۔اورمحکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے درخواست کی کہ وہ اس جانور کو تلاش کریں اور یہاں سے منتقل کرنے کے اقدامات کرے۔
سمجھاجارہا ہیکہ یہ جانورچند دن قبل مناسب مقام کی تلاش میں چینور فاریسٹ ڈیویثرن میں داخل ہوا۔