ETV Bharat / state

زوماٹو کے ڈیلیوری بوائے نے لاپتہ لڑکے کا پتہ لگایا - تلنگانہ کے سکندر آباد

کھانا اور دیگر اشیاء پہنچانے والی مشہور کمپنی کے ڈیلیوری بوائے نے ایک لاپتہ لڑکے کو اس کے خاندان سے ملانے میں مدد کی۔

زوماٹو کے ڈیلیوری بوائے نے لاپتہ لڑکے کا پتہ چلایا

author img

By

Published : Dec 11, 2019, 5:05 PM IST

تلنگانہ کے سکندر آباد کے یاپرال کا دس سالہ دھیرج ریڈی سائیکل پر سے اپنے گھر سے نکلا تاہم وہ لاپتہ ہوگیا تھا۔

چند گھنٹوں کے بعد بھی گھر واپس نہ ہونے پر اس کے پریشان والدین نے رچہ کنڈہ پولیس کنٹرول روم کو فون کیا جس کے بعد پولیس نے جواہر نگر پولیس اور دیگر پولیس اسٹیشنوں کو چوکس کیا۔

رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھگوت نے ملکاجگری ڈی سی پی رکشتا کے مورتی کو ہدایت دی کہ وہ خصوصی ٹیم تشکیل دے۔

اس لڑکے کا پتہ چلانے کے لیے پولیس کی دس ٹیمیں تشکیل دی گئیں تاہم زوماٹو کے مقامی ڈیلیوری بوائے سبرامنیم جو گاہک کوغذاپہنچانے کے لیے جارہاتھا نے اس لڑکے کو ویاپوری کالونی کی روڈ پر پایا اور پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔

یہ لڑکا راستہ بھول گیا تھا اور سڑک پر گھوم رہا تھا۔اس اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی اور اس لڑکے کو اس کے والدین کے حوالے کردیا۔ملکاجگری ڈی سی پی رکشتا مورتی نے سبرامنیم کو پانچ ہزار روپئے کا انعام دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.