ETV Bharat / state

تلنگانہ کے برطرف وزیر ای راجندراسمبلی کی رکنیت سے مستعفی - etela rajender latest news

اراضیات پر غیرمجاز قبضوں کے الزامات پر تلنگانہ کابینہ سے برطرف وزیر، ای راجندر نے اسمبلی کی اپنی رکنیت سے استعفی پیش کردیا ہے۔

تلنگانہ کے برطرف وزیر ای راجندراسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 2:00 PM IST

تلنگانہ کابینہ سے برطرف وزیر ایٹالہ راجندر جنہوں نے حال ہی میں قومی دارالحکومت میں بی جے پی کی اعلی قیادت سے ملاقات کی تھی، اب انہوں نے بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

اسمبلی میں حضورآباد حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ای راجندر نے آج حیدرآباد میں ریاستی اسمبلی کے سامنے واقع گن پارک یادگار شہیداں پر خراج پیش کیا جس کے فوری بعد وہ اسمبلی میں اسپیکر کے دفتر پہنچے اور اپنا مکتوب استعفی اسپیکر فارمیٹ میں سکریٹری اسمبلی کو پیش کردیا۔

بتایاجاتا ہے کہ 'وہ آج شام دہلی روانہ ہونے والے ہیں جہاں وہ 14جون کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کرتے ہوئے رسمی طور پر بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔

ای راجندر سمیت اے رویندر ریڈی، ٹی اوما اور دیگر بھی بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔آرٹی سی ملازمین کی یونین کے لیڈر اشواتھاما ریڈی کے بھی جلد ہی بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ای راجندر نے کہا کہ 'ان پر اسمبلی کی رکنیت سے استعفی نہ دینے دباو تھا تاہم انہوں نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا۔'

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.