آر ٹی سی انتظامیہ کی جانب سے داخل کردہ رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے سماعت کو یکم نمبر تک ملتوی کردیا جبکہ عدالت نے 31 اکتوبر تک تمام تفصیلات دوبارہ داخل کرنے کی انتظامیہ کو ہدایت دی۔
عدالت نے اگلی سماعت کے دوران آر ٹی سی کے فینانشیل عہدیداروں کو پیش ہونے کی بھی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے جاری ہڑتال آج 25 ویں دن میں داخل ہوگئی۔ ہڑتال کی وجہ سے ریاست کے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب ملازمین کی جانب سے خودکشیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔