عدلیہ کی جانب سے آپس میں مصالحت کے مشورے کے باوجود کسی بھی فریق نے اب تک اس معاملے میں پہل نہیں کی ہے جس کی باعث ریاست کے عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔
زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر ای ٹی وی بھارت نے بسوں کا جائزہ لیا تو اکثر و بیشتر بسوں پر ڈپو مینیجرز کی جانب سے فراہم کردہ فہرست ندارد تھی ڈرائیور و کنڈکٹرز نے فہرست نیچے گر جانے کا بہانہ بناتے ہوئے کیمرہ کے آگے فہرست دوبارہ چسپاں کردی۔
حکومت آر ٹی سی خدمات کو جاری رکھنے کیلئے کنٹراکٹ پر ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کی خدمات حاصل کر رہی ہے اور اس سلسلے میں نئے تقررات کیلئے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔
ایسے میں کنڈکٹرز موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافروں سے مقررہ کرائے سے زیادہ رقم وصول کررہے ہیں حالانکہ انہیں ڈپو مینیجرز کی طرف سے زائد کرایہ نہ وصول کرنے کی ہدایت جاری کی گیئں اور انہیں بس کی روٹ اور کرائے کی رقم پر مشتمل ایک فہرست بھی بس کے شیشے پر چسپاں کی گئیں تاکہ مسافروں کو زیادہ کرایہ نہ ادا کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں : 'برطرف ملازمین سے اب کوئی بات نہیں ہوگی'
فلک نما ڈپو مینیجر اسحاق بن عبداللہ نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے عوام سے زیادہ کرایہ ادا نہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ 'اگر کنڈکٹرز مقررہ کرائے سے زیادہ رقم کا مطالبہ کریں تو ڈپو مینیجر کو مطلع کریں تاکہ خاطیوں کے خلاف کاروائی کی جائے سکے'۔
انہوں نےمزید کہا کہ' مختلف مقامات پر اس طرح کی ایک دو شکایات موصول ہوئی ہیں۔ جن کے خلاف پولیس سے شکایت بھی کی گئی اور پولیس نے ایسے افراد کے خلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کیا'۔