ETV Bharat / state

ورنگل میں سڑک حادثہ، ڈرائیور، کلینر زخمی - ورنگل کی خبریں

حادثہ کے نتیجہ میں کپاس کے تھیلے سڑک پر بکھر گئے اور ورنگل۔کھمم قومی شاہراہ پر دیگر گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔

ورنگل میں سڑک حادثہ، ڈرائیور، کلینر زخمی

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 10:43 PM IST

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آئے سڑک حادثے میں لاری کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے وردھناپیٹ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کپاس کے لوڈ کے ساتھ جارہی لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

حادثہ کے نتیجہ میں کپاس کے تھیلے سڑک پر بکھر گئے اور ورنگل۔کھمم قومی شاہراہ پر دیگر گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:کاماریڈی کے بیرپورمنڈل میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

اس حادثہ میں زخمی ڈرائیور اور کلینر کو مقامی افراد نے علاج کے لئے اسپتال داخل کیا۔حادثہ کے بعد تقریبا سات بجے تک اس روٹ پر یہ گاڑی اور کپاس کے تھیلے پڑے رہے۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.