تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے نواحی علاقہ میں پیر کی صبح اُس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ موٹرسائیکل لاری سے ٹکراگئی۔مہلوکین میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ان کی عمر30تا40برس کے درمیان ہے۔ Road Accident in Medchal Malkajgiri
مقامی افراد نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار گاڑی کو تیزرفتاری کے ساتھ چلارہا تھا اور اس نے سامنے والی لاری کواوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں بائیک، لاری سے ٹکراگئی اور یہ افراد لاری کے پہئے کے نیچے آگئے۔اس حادثہ کے سبب مصروف شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ Road Accident in Telangana
یہ بھی پڑھیں: Kerala Accident کیرالہ میں بس پہاڑی سے نیچے گرنے سے ایک ہلاک، 58 زخمی