تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے چوٹ اُپل منڈل کے قریب اُس وقت پیش آیا۔جب اے پی کے وجئے واڑہ سے حیدرآباد آنے والی ڈی سی ایم وین خراب ہوگئی اس کی خرابی کو دور کرنے کے لئے میکانک اوردیگر دو اس کی مرمت کا کام انجام دے رہے تھے۔اسی دوران بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کنٹینر نے ان کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ مزید ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔ Road Accident in Telangana
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: Accident in Doda: ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، نوجوان کی موت
یواین آئی