ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک - حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد میں پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک
سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 2:06 PM IST

پہلا حادثہ پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں پہاڑی شریف علاقہ میں پیش آیا، جہاں ڈیوائیڈر سے بائیک کے ٹکراجانے کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت ششی کانت اور سائی کرن کے طورپر کی گئی ہے۔یہ دونوں شادنگر سے حیدرآباد واپس ہورہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ بائیک چلانے والے نے لاری کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ لاری ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔پولیس نے کہا کہ دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

دوسرا حادثہ نلہ کنٹہ علاقہ میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل کے پھسل کر گرپڑنے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق یہ شخص بجاج شوروم کے قریب بائیک کے پھسل جانے کے نتیجہ میں گر پڑاجس کے سبب اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اچانک گاڑی کے بریکز لگانے کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیف سکریٹری تلنگانہ کے ساتھ مرکزی ٹیم کی میٹنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.