ETV Bharat / state

حیدرآباد: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی

حادثے میں گریش گپتا کا سر میٹرو اسٹیشن کی ریلنگ میں پھنس گیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

حیدرآباد: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی
حیدرآباد: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 12:51 PM IST

حیدرآباد کے امیرپیٹ چوراہے پرآج صبح کے وقت سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ٹو وہیلر پر کوکٹ پلی کی طرف جانے والے دو افراد نے اپنی گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور ایک فٹ پاتھ ریلنگ سے ٹکرا گیا ، جس سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی ایچ بی کالونی کا رہائشی، سریکاکولم ضلع سے تلعق رکھنے والے 24 سالہ گیریش گپتا نے اپنے دوست روی تیجا کے ساتھ، ٹو ہیلر پر کوکٹ پلی کی طرف تیزی سے جارہا تھا۔ جب وہ پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع امیرپیٹ میٹرو اسٹیشن پہنچے تو گاڑی الٹ گئی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔

اس حادثے میں گریش گپتا کا سر میٹرو اسٹیشن کی ریلنگ میں پھنس گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے ، گیس کے کٹر سے لوہے کی سلاخوں کو کات کر مہلوک کو نکالا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال لے جایا گیا۔

شدید طور پر زخمی ہونے والے روی تیجا کو علاج کے لئے فوری طور پر عثمانیہ اسپتال داخل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔اس ضمن میں پولیس کیس درج کرکے تفتیش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فون پر تین طلاق، خاتون مرکزی وزارت خارجہ سے رجوع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.