ETV Bharat / state

تلنگانہ میں معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ: ہریش راو

ہریش راو نے کہا کہ ملک نے گزشتہ چھ برس کے دوران سات فیصد کی شرح ترقی کی ہے جب کہ تلنگانہ نے ملک سے تین فیصد زیادہ شرح ترقی کے نشانہ کو حاصل کیا ہے۔

تلنگانہ میں معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ: ہریش راو
تلنگانہ میں معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ: ہریش راو
author img

By

Published : Aug 23, 2021, 5:54 PM IST

تلنگانہ کے وزیرخزانہ ہریش راو نے کہا ہے کہ ریاست نے گزشتہ چھ برسوں کے دوران 11.5فیصد معاشی ترقی درج کی ہے۔

انہوں نے ریاست میں گزشتہ سات برسوں کے دوران معاشی صورتحال پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے گزشتہ چھ برسوں کے دوران سات فیصد کی شرح ترقی کی ہے جب کہ تلنگانہ نے ملک سے تین فیصد زیادہ شرح ترقی کے نشانہ کو حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی پالیسیوں کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا۔انہوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی بنگلہ دیش سے بھی کم ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ تلنگانہ ریاست نے کورونا کے عرصہ کے دوران بھی مثبت شرح ترقی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ حکومت نے کسانوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ پورا کیا: کے ٹی آر

وزیر موصوف نے کہا کہ ریاست نے فی کس آمدنی کے معاملہ میں بھی ترقی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست نے فی کس آمدنی کے معاملہ میں بھی ترقی کی ہے جو ملک کی فی کس آمدنی سے 1.84گنازیادہ ہے۔

ہریش راو نے خیال ظاہر کیا کہ تلنگانہ،ملک میں فی کس آمدنی کے معاملہ میں تیسرے مقام پر ہے۔اس کا مقام 2014میں دسواں تھا۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی فی کس آمدنی گزشتہ چھ برسوں کے دوران دوگنی ہوگئی ہے۔انہوں نے ان حقائق پر مرکزی وزیر کشن ریڈی سے جواب دینے کی خواہش کی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.