ETV Bharat / state

گنیش وِسرجن کے دوران ریٹائرڈ فوجی نے فائرنگ کر دی

اس سابق فوجی کی شناخت این ملیش کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ واقعہ سائبرآباد کمشنریٹ کے نارسنگی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔

ganesh visarjan
ganesh visarjan
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 5:21 PM IST

شہر حیدرآباد کے علاقہ حیدرشاہ کوٹ میں آج اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک ریٹائرڈ فوجی نے فائرنگ کر دی۔ اس نے گنیش کے منڈپ میں یہ فائرنگ کی تاکہ نوجوانوں کے گروپ کو خوفزدہ کیا جا سکے۔

اس سابق فوجی کی شناخت این ملیش کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ واقعہ سائبرآباد کمشنریٹ کے نارسنگی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔

ایک پرائیویٹ براڈ بینڈ ایجنسی کے اسٹاف نے گنیش مورتی کو بٹھایا تھا اور جمعہ کو وسرجن کے موقع پر ملازمین نے پارٹی کی۔

اس پارٹی کے دوران شراب پی کر نوجوانوں نے زور دار موسیقی کے ساتھ رقص کیا۔ تاہم وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ یہ موسیقی کافی زور دار آواز سے بجائی جانے لگی۔

اس پر اس اپارٹمنٹ میں رہنے والوں نے اعتراض کیا۔ ملیش جو اسی اپارٹمنٹ میں رہتا ہے نے بھی اس پر اعتراض کرتے ہوئے پارٹی کو روکنے کی خواہش کی۔

اس موقع پر ان نوجوانوں کے ساتھ اس کی بحث وتکرار ہوگئی جس کے بعد اس نے برہمی کے عالم میں دو راونڈ فائرنگ کردی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر ملازمین وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے اس کو حراست میں لے کر آرمس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے
ای ٹی وی کے شاندار 25 سال، ہر سال بے مثال

ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب زوردار آواز کے ساتھ نوجوان پارٹی کر رہے تھے۔ اس موقع پر وہاں پہنچے ملیش نے دو راونڈ فائر کئے۔ ایک گولی وہاں موجود ایک شخص کے کان کے بازو سے نکل گئی جبکہ دوسری گولی چھت میں لگی۔ مقامی افراد کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی اور اس کو گرفتار کر کے جانچ شروع کردی۔ پولیس نے اس کے پاس سے بندوق ضبط کرلی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.