ETV Bharat / state

سرجری کے لیے جمع کیے گئے 2 لاکھ روپے چوہوں نے کتر دیے - چوہوں نے دو لاکھ روپئے کے کرنسی نوٹوں کو کتر دیا

تلنگانہ کے محبوب آباد میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جس میں چوہوں نے دو لاکھ روپے کے کرنسی نوٹوں کو کتر دیا، جسے ایک معمر شخص نے اپنی سرجری کے لیے جمع کیا تھا۔

ضعیف شخص کی سرجری کےلیے رکھے 2 لاکھ روپئے کے کرنسی نوٹوں کو چوہوں نے کتردیا

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 7:00 PM IST

Updated : Jul 17, 2021, 9:17 PM IST

ضلع محبوب آباد کے اندرا نگر میں رہنے والے ریڈیا نام کے معمر شخص نے اپنی سرجری کے لیے دو لاکھ روپے جمع کیے تھے جسے چوہوں نے کتردیا۔ ڈاکٹرز نے سرجری کے ذریعہ پیٹ سے ٹیومر کو جلد از جلد نکلوالنے کا اس شخص کو مشورہ دیا تھا۔

سرجری کے لیے جمع کیے گئے 2 لاکھ روپے چوہوں نے کتر دیے

یہ شخص اندرا نگر میں ترکاری فروخت کرکے اپنی سرجری کے لیے دو لاکھ روپے جمع کیے تھے۔ ریڈیا ہر روز ٹووہیلر کے ذریعہ قریبی دیہات جاکر ترکاری لاکر فروخت کیا کرتے تھے۔

اس عمر میں بھی وہ کسی پر انحصار کیے بغیر روزی روٹی کے لیے خود محنت و مشقت کررہے ہیں۔ سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا کہ اچانک وہ بیمار ہوگئے۔

ریڈیا کی جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے پیٹ میں ٹیومر ہونے کی تصدیق کی اور اسے جلدازجلد نکلوالنے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹروں نے ریڈیا کو ٹیومر نکالنے کے لیے فوری سرجری کروانے کا انتباہ دیا جس کے لیے تقریباً 4 لاکھ روپیے کا خرچ آرہا ہے۔ ریڈیا کے پاس اتنی بھاری رقم نہیں تھی لیکن وہ جلدازجلد علاج کروانا کےلیے کوشاں تھے، کیونکہ انہیں ٹیومر کی وجہ سے پیٹ میں شدید درد ہو رہا تھا جبکہ وہ کچھ عرصہ سے تکلیف کو برداشت کر رہے تھے۔ پیٹ میں تکلیف کے باوجود ریڈیا مسلسل ترکاری فروخت کر رہے ہیں۔

ریڈیا نے سبزی بیچ کر کچھ رقم جمع کی اور کچھ رقم قرض حاصل کی۔ اس طرح انہوں نے 2 لاکھ روپئے اکٹھا کئے اور اس رقم کو گھر میں ایک تجوری میں رکھ دیا۔ ایک دن پیٹ میں تکلیف محسوس کی اور ڈاکٹر کے پاس جانے کےلیے تجوری کو کھولا۔ جیسے ریڈیا نے لاکرکو کھولا وہ حیران رہ گئے کیونکھ چوہوں نے دو لاکھ روپئے کے کرنسی نوٹوں کو کتر دیا اور وہ پوری طرح تباہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

تمل ناڈو: حیرت انگیز واقعہ، دفنانے کے وقت بچی ہوگئی زندہ

مقام مقامی لوگوں کے مشورے کے بعد ریڈیا قریب کے بنک پہنچے جہاں افسروں چوہے کترے نوٹوں کو لینے سے صاف انکار کردیا۔ بنک عہدیداروں نے ریڈیا کو حیدرآباد میں واقع ریزرو بنک آف انڈیا کے دفتر جانے کا مشورہ دیا۔ ریڈیا، اب تشویش میں مبتلا ہے کہ ریزرو بنک آف انڈیا کی جانب سے کرنسی نوٹوں کو تبدیل کیا جائے گا یا نہیں۔ وہیں ریڈیا نے تلنگانہ حکومت سے پھٹی کرنسی کے بدلے نئی کرنسی دینے یا جلدازجلد سرجری کروانے کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : Jul 17, 2021, 9:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.