ETV Bharat / state

Hyderabad 10 Lakh Biryani Orders رمضان میں سوئگی کو دس لاکھ بریانی کے آرڈر موصول ہوئے

رمضان کے مہینے میں حیدرآباد میں لوگوں نے ریکارڈ توڑ بریانی کھائی۔ سوئگی کی رپورٹ کے مطابق اس ماہ بریانی کے 10 لاکھ آرڈرز موصول ہوئے، جب کہ حلیم کے 4 لاکھ آرڈر موصول ہو چکے ہیں۔ Hyderabad Breaks Records with 10 Lakh Biryani

author img

By

Published : Apr 22, 2023, 6:37 PM IST

Swiggy report says 10 lakh biryanis have been ordered this month
رمضان میں سوئگی کو موصول ہوئے دس لاکھ بریانی کے آرڈر

حیدرآباد: اس بار رمضان کے مہینے میں حیدرآباد کے لوگوں نے ریکارڈ توڑ بریانی کھائی۔ ماہ رمضان میں سوئگی کو ملنے والے آرڈرز اس کا ثبوت ہے۔ حیدرآباد میں رمضان المبارک کے دوران تقریباً 10 لاکھ بریانی کے آن لائن آرڈر موصول ہوئے، یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ سوئگی نے حال ہی میں اس کا انکشاف کیا ہے۔ سوئگی نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں حلیم کے تقریباً 4 لاکھ آرڈرز موصول ہوئے۔

کئی اقسام میں حلیم دسیتاب: اس سے قبل ایک یا دو قسم کے ذائقے دار حلیم دستیاب ہوتے تھے، لیکن اس بار ہوٹلوں اور مختلف ریسٹورنٹس نے 9 قسم کے حلیم دستیاب کرائے، جن میں مٹن، چکن، مچھلی، فارسی اسپیشل، پالامورو رام اور ڈرائی فروٹ وغیرہ شامل ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری دن یعنی چاند رات کے موقع پر حلیم مراکز پر کھانے کے شوقین افراد کا تانا بانا لگارہا ہے۔

حیدرآبادی بریانی ملک اور بیرون ملک میں مشہور ہے: بریانی اگرچہ ملک بھر میں بنتی ہے، لیکن حیدرآبادی بریانی کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آ جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حیدرآباد کی بریانی میں استعمال ہونے والے مصالحوں کا ذائقہ کچھ مختلف ہوتا ہے۔ یہاں کی بریانی کے پرستار نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی بھی ہیں، حیدرآبادی بریانی کا ذائقہ کہیں اور نہیں ملتا۔

کہا جاتا ہے کہ جب مغل حکمران اورنگزیب نے حیدرآباد کی کمان نظام الملک کو سونپی تو حیدرآبادی بریانی بھی سرخوں میں آئی، حیدرآبادی بریانی کو ایرانی اور مغل کھانوں کا مرکب سمجھا جاتا ہے۔ اس وقت بریانی صرف حیدرآباد میں نظام کے مقام پر بنتی تھی۔ ایسے میں اگر آپ بھی حیدرآباد آنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہاں بریانی کھانا نہ بھولیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.