ETV Bharat / state

راموجی راؤ کی پوتی برہتی آج رات اکشے کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک، نائب صدر جمہوریہ اور سی جے آئی نے کی شرکت

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 11:03 PM IST

Updated : Apr 17, 2022, 6:19 AM IST

کرن چیروکوری اور سائلجا کی صاحبزادی اور راموجی راؤ کی پوتی برہتی کی شادی دندامودی امر موہن داس اور انیتا کے صاحبزادے وینکٹ اکشے سے ہو رہی ہے۔ یہ جوڑا اتوار کے روز 12.18 بجے شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ Ramoji Rao Granddaughter Marriage

راموجی راؤ کی پوتی برہاتی کی شادی
راموجی راؤ کی پوتی برہاتی کی شادی

ایک دلکش ماحول میں روشنیوں کی شاندار جگمگاہٹ کے درمیان، راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ کی پوتی برہتی کی شادی کی تقریب راموجی فلم سٹی حیدرآباد میں جاری ہے۔ کرن چیروکوری اور سائلجا کی صاحبزادی برہاتی کی شادی دندامودی امر موہن داس اور انیتا کے صاحبزادے وینکٹ اکشے سے ہو رہی ہے۔ یہ جوڑا اتوار کے روز 12.18 بجے شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ فلم سٹی میں شادی کی تقریب میں خاندان اور دوستوں کے علاوہ سیاست اور تفریحی صنعت کے وی آئی پیز شرکت کررہے ہیں۔ شادی کی تقریب خصوصی طور پر تیار کیے گئے اسٹیج پر ہو رہی ہے۔ Ramoji Rao Granddaughter Marriage

راموجی راؤ کی پوتی برہاتی کی شادی

یہ بھی پڑھیں: Ranbir- Alia Wedding: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھے

جوڑے کو آشیرواد دینے والی اہم شخصیات میں ملک کے نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو اور ان کی اہلیہ اوشا، چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا، تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ، مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی، تلنگانہ کے وزراء ہریش راؤ، محمود علی، اندراکرن ریڈی اور دیگر شامل ہوئے۔ اس شادی تقریب میں شرکت کرنے والے بہت سے قابل ذکر ناموں میں مشہور ٹالی ووڈ ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی، ٹالی ووڈ میگا اسٹار چرنجیوی، تامل سپر اسٹار رجنی کانت اور بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو شامل ہیں۔ اس موقع پر ٹی ڈی پی کے قومی صدر نارا چندرابابو نائیڈو، ان کے بیٹے لوکیش، جنا سینا کے صدر اور فلم اداکار پون کلیان بھی موجود رہے۔

Last Updated : Apr 17, 2022, 6:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.