حیدر آباد کے حلقہ گوشہ محل سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو جمعہ کے روز سٹی پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا،بتایاجارہا ہے کہ راجہ سنگھ کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ شلپا کلا ویدیکا کے سیٹ کو نذر آتش کرنے جارہے تھے، جہاں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی ہفتہ کو پرفارم کرنے والے ہیں۔
Hyderabad BJP MLA detained ahead of comedian Munawar Faruqui's show
ذرائع کے مطابق جس وقت پولیس راجہ سنگھ کو گرفتار کر کے لے جارہی تھی اسی وقت راجہ سنگھ کے حامیوں نے پولیس کی گاڑی کو گھیر لیا،اس کے بعد پولیس اہلکاروں نے ان کے حامیوں کے ایک طرف دھکا دے کر پیچھے ہٹاکر راجے سنگھ کو اپنے ساتھ لے گئی ۔
ادھرمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہا کہ ان کے کچھ حامیوں نے منور فاروقی کے شو کے آن لائن ٹکٹ خریدے ہیں اور وہ پروگرام کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ بی جے پی ایم ایل اے نے پولیس سے پروگرام کے لیے جاری کردہ اجازت نامہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
راجہ سنگھ نے کہا کہ “اگر ہم سب کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جاتا ہے اور شو آگے بڑھتا ہے تو ہم آپ کو 22 اگست کو دکھائیں گے جہاں ہم ایک اور کامیڈی شو کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اگر امن و امان خراب ہوتا ہے تو تلنگانہ کے ڈی جی پی اور وزیر داخلہ اس کے ذمہ دار ہیں"۔
مزید پڑھیں:Sufi Sajjadanashin Council on Raja Singh: رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
انہوں نے الزام عائد کیا کہ منور فاروقی نے بھگوان رام اور سیتا کو نشانہ بنا کر ہندو برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ "مختلف ریاستوں میں منور فاروقی کے شوز منسوخ کر دیے گئے تھے۔