ETV Bharat / state

نماز تراویح میں قرآن شریف سنانے والے حفاظ بحران کے شکار

author img

By

Published : Apr 22, 2020, 6:28 PM IST

رمضان میں نماز تراویح میں قرآن حکیم سنانے والے دکن کے حفاظ کرام کو لاک ڈاؤن کے پیش نظر ان کے بینک اکاؤنٹس میں ناموں کو صیغہ راز میں رکھ کرلاکھوں روپئے کی امداد کئے جا رہے ہیں ۔

نماز تراویح میں قرآن شریف سنانے والے حفاظ بحران کے شکار
نماز تراویح میں قرآن شریف سنانے والے حفاظ بحران کے شکار

جنرل سکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ کے مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی نے اپنے بیان میں بتایا کہ مولانا حافظ وقاری محمد اکبرعلی جاوید نقشبندی مجددی قادری،مولانا حافظ محمد عبیداللہ فہیم قادری ملتانی کی سرپرستی میں دکن کے حفاظ کرام کے بینک اکاؤنٹس میں ناموں کو صیغہ راز میں رکھ کرلاکھوں روپئے کی امداد کررہے ہیں۔

پہلے مرحلہ کے تحت ایک ہزار سے زائد موصول درخواستوں میں 313 امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دی گئی ماباقی آئندہ 24 اپریل تک درخواستوں کو قطعیت دیتے ہوئے 3 رمضان کو ملک کی تمام ریاستوں سے آنے والی درخواستوں کو منظوری دی جائے گی۔

پچھلے ایک ہفتہ قبل سوشیل میڈیا کے ذرائع یعنی واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعہ اپیل کی گئی تھی کہ حیدرآباد شہر،جامعہ نظامیہ اور اسکے ملحقہ مدارس سے فارغ حفاظ اپنی درخواستیں ارسال کریں جس پر اترپردیش، بہار، راجستھان،آسام،جھارکھنڈ، ٹاملناڈو ودیگر ریاستوں سے بھی سینکڑوں درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ ہرسال نماز تراویح سنانے والے لاکھوں حفاظ کرام امسال عالمی سطح پر پھیلی وباء کووڈ19کرونا وائرس کی دہشت کی بناء پر لاک ڈاون جیسی صورتحال سے گھروں میں ہی رہنے پر مجبور ہیں۔

ہرسال مساجد کمیٹیوں کی جانب سے دوماہ قبل ہی نمازتراویح کے لئے حفاظ کا انتخاب کرلیا جاتا تھا مگر افسوس اس مرتبہ مساجد میں اس طرح کی نمازوں،مصلیوں کی رونق نہیں رہے گی۔ مولانا حافظ محمد اکبر علی جاوید نقشبندی مجددی قادری نے ان حفاظ کرام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا۔ بعد تنقیح کے درجنوں حفاظ کرام کے بینک کھاتوں میں لاکھوں روپے ڈالے جارہے ہیں۔

مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے صحافیوں کو بتایا کہ حافظ اکبرعلی جاوید نقشبندی نے لاکھوں روپے کے عطیات کے ذریعہ حفاظ کرام کی خدمت کاجو بیڑا اٹھایا وہ یقیناً سنہری حرفوں میں رقم کئے جانے کے قابل ہے، مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے عامتہ المسلمین بالخصوص مخیر اصحاب سے درد مندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس رمضان المبارک کی آمد سے قبل حلال کردہ مال(یعنی زکوۃ وصدقات سے نہیں)بلکہ اطیب مال سے اپنے اپنے علاقوں کے علماء عظام،حفاظ کرام،ائمہ و مؤذنین کی بھرپور مالی معاونت کرکے حفاظ کرام اور ان کے افراد خاندان کی دعائیں لیں۔313 درخواستوں کا پہلے مرحلہ کے تحت انتخاب کئے جانے پر بذریعہ فون پیر زادہ حضرت خواجہ سید شاہ غیاث الدین معینی چشتی نے مبارکباد دی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.