ETV Bharat / state

حیدرآباد: میدان میں سوئمنگ پول کی تجویز، چہل قدمی کرنے والوں کا احتجاج

چہل قدمی کرنے والوں نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کی جانب سے یہاں سوئمنگ پول کی تعمیر کی تجویز کی معقولیت پر سوال اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ اس تجویز کو فوری طور پر واپس لیا جانا چاہئے۔

author img

By

Published : Jul 4, 2021, 2:14 PM IST

حیدرآباد: میدان میں سوئمنگ پول کی تجویز، چہل قدمی کرنے والوں کا احتجاج
حیدرآباد: میدان میں سوئمنگ پول کی تجویز، چہل قدمی کرنے والوں کا احتجاج

شہر حیدرآباد کے لالہ پیٹ میں واقع جے شنکر اسٹیڈیم میں صبح کے وقت چہل قدمی کے لئے آنے والوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس میدان کے بجائے کسی اور جگہ سوئمنگ پول تعمیر کیا جائے کیونکہ اس میدان میں سوئمنگ پول کی تعمیر سے یہاں چہل قدمی کے لئے آنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ان چہل قدمی کرنے والوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی برسوں سے اس میدان میں چہل قدمی کرنے کے لئے آنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا جارہا ہے تاہم ان کے مطالبات کو قبول نہیں کیا جارہا ہے اور اب اس میدان میں سوئمنگ پول کی تعمیر کی تجویز سامنے آئی ہے جس کی وہ شدید مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کی جانب سے یہاں سوئمنگ پول کی تعمیر کی تجویز کی معقولیت پر سوال اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ اس تجویز کو فوری طور پر واپس لیا جانا چاہئے۔ چہل قدمی کے لئے آنے والوں کے اس احتجاج کے سبب کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش: اویسی کے بیان پر یوگی کا رد عمل

انہوں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔ ان احتجاجیوں نے وہاں جی ایچ ایم سی کی جانب سے لگائی گئی جالی کو بھی نکال دیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.