کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ اترپردیش میں کورونا انفیکشن پر حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں اور حکومت کو وقت رہتے ضروری اقدامات کرنے چاہئے۔
واڈرا نے کے جی ایم یو کے کورونا متاثرہ ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو بیڈ نہ ملنے سے متعلق اخبار میں شائع خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ یو پی میں کورونا سے بگڑتے حالات کے پیش نظر میں نے کئی بار آگاہ کیا لیکن پھر بھی وقت رہتے ضروری انتظامات نہیں کئے گئے۔
نمونے دینے کے دو ہفتے بعد بھی لوگوں کو کورونا کی رپورٹ نہیں مل رہی ہے اور جو کورونا سے متاثرہ ہورہے ہیں انہیں اسپتالوں میں بیڈ نہیں مل رہے۔انہوں نے لکھا کہ کورونا کی رپورٹ میں تاخیر نہ ہو اس کے لئے حکومت کو فوری طورپر اقدامات کرنے چاہئے۔ صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اترپردیش کی سیاست میں بہت سرگرم پریانکا تقریباً ہر روز حکومت کو کسی نہ کسی معاملہ پر گھیرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں خاص طورپر امن و قانون اور کورونا کے موضوع پروہ حکومت کو نشانہ بناتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:'ہجومی تشدد پر مذمتی بیان نہیں بلکہ قانون سازی ضروری ہے'